
’مشن امپوسبل‘ کے پیچھے عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی کا ہاتھ
شوبز ڈیسک – ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز مشن امپوسبل شاید ہی کسی نے نہ دیکھی ہو۔ اس فلم کے مرکزی کردار مشہور ہالی وڈ سٹار ٹام کروز ہوتے ہیں۔ اب اس سیریز کا نیا پارٹ ’مشن امپوسبل فال آؤٹ‘ آنے والا ہے اور اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں پاکستان کے مشہور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے اپنے فن کا جادو جگایا ہے۔
لاریب عطا جو کہ وژیول ایفیکٹس آرٹسٹ ہیں ہالی کی کئی نامور فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مشن امپوسبل سریز میں بھی اپنے فن دکھایا ہے۔ برطانوی نشریات ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاریب نے کہا کہ شروع میں وہ وژیول ایفیکٹس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں بس ٹوائے سٹوری نامی انیمیشن فلم دیکھ کر ان میں یہ شوق جاگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے کبھی مجھے اپنا کیرئیر چننے سے منع نہیں کیا۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان سے زیادہ سے زیادہ خواتین اس فیلڈ میں آگے آئیں اور ملک کا نام روشن کریں۔