
افغان صدر اشرف غنی کا عمران خان کو فون، دورہ کابل کی دعوت
مانیٹرنگ ڈیسک – پڑوسی ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہیں افغانستان کے دورہ کی دعوت بھی دے ڈالی جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق آج اشرف غنی نے عمران خان کو فون کیا اور انہیں انتخابات 2018 جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد کابل کا دورہ کریں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان افغانستان کی نئی اور پرانی نسل دونوں میں یکساں مقبول ہیں۔ نوجوان انہیں ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔
I just spoke to @ImranKhanPTI and congratulated him on the victory in parliamentary elections. We both agreed to overcome the past and to lay a new foundation for a prosperous political, social and economic future of both countries #Afghanistan and #Pakistan.
— Ashraf Ghani (@ashrafghani) July 29, 2018
عمران خان نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت قبول کر لی اور افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم دہرایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔