
تحریک انصاف کے نو متخب ایم این اے حماد اظہر نے قومی خزانے تنخواہ لینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد – تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ اور کسی بھی قسم کی رقم کو وصول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حماد اظہر نے ٹویٹ کیا کہ ’’ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے میں تنخواہ یا کسی قسم کا کیش الاؤنس حاصل نہیں کروں گا۔ میں اپنے قائد عمران خان کی طرح سادگی پر عمل پیرا ہوں گا‘‘
As a member of Parliament, I will not take any salary or cash allowance. I will also InshAllah strive to follow the guidance of simplicity given by my leader @ImranKhanPTI
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 29, 2018
عمران خان نے انتخابات میں فتح کے بعد سادگی اپنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ حماد اظہر کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے بھی سرکاری تنخواہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔