ق لیگ نے ن لیگ کو ٹھینگا دکھا دیا، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد برقرار

لاہور – مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی میں تعاون پر صاف انکار کر دیا ہے۔ ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ جاری اتحاد کو آگے لے کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس آج چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مسلم لیگ ن صرف اپنے مفاد کی خاطر اتحاد کرنا چاہتی ہی۔ لہٰذا ن لیگ کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ اس وقت عروج پر ہے۔ تحریک انصاف اس وقت نمبر گیمز میں 134 سیٹوں کے ساتھ آگے نکل چکی ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت کل بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.