سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پمز منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی – اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے علاج پر مامور کر دی گئی ہے۔  ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔

نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتان منتقل کیا گیا۔ جہاں پرائیویٹ کمروں کی وارڈکے فلور کو نوازشریف کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف کی ہسپتال آمد کے بعد پمز کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن اکٹھے ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر میں وہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی پہنچ گئے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کسی بڑے تصادم کو روک لیا۔

اس سے قبل نوازشریف کی طبیعت کی ناسازی کا سب کر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو جلد صحت یاب کرے۔

آج نواشریف کے خون کی روانی میں مسئلہ آیا ہے جس سے انہیں بازو اور سینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے جبکہ ان کی ای سی جی بھی ٹھیک نہیں آئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ گران وزیر داخلہ کو سفارش کر دی گئی ہے اور اجازت ملتے ہی نوازشریف کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

نوازشریف نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی اڈیالہ جیل بلا لیا تھا اور ان کے مشورے کے بعد نوازشریف نے پمز ہسپتال جانے کی حامی بھر لی۔ مریم نواز نے والد کی طبیعت خرابی کا سن کر جیل حکام سے والد سے ملنے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو ان کے والد سے ملوایا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.