عمران خان کب حلف لیں گے؟ کپتان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد – چئیرمین تحریک انصاف نے وزارت اعظمیٰ کا حلف لینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 11 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل 14 اگست کو تقریب حلف برداری کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

تحریک انصاف نے 2018 کے اتخابات میں 116 نشستیں لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور وہ وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ لیکن ایوان میں مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لئے انہیں آزاد امیدواروں کی حمایت بھی ضرورت تھی جو کسی حد تک حاصل کر لی گئی ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.