ڈالر کی نیچی پرواز، 122 روپے پر آگیا

کراچی – تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کے فوری بعد معیشیت پر اچھے اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ 3 دن کے اندر ڈالر 131 سے 122 روپے پر آگیا۔ آج انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 122 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوتا نظر آیا۔

ماہرین معیشیات کے مطابق ڈالر کے ایک دم اتنا گرنے سے پاکستان کے قرضوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور اگر اسی طرح قیمت میں کمی ہوتی رہی تو نا صرف پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کمی آئے گی بلکہ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی خاطرخواہ کمی نظر آئے گی۔

دوسری جانب چین نے بھی  پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل چین نے یہ قرضہ روک رکھا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.