پی ٹی آئی میں پھوٹ، پرویز خٹک وزیراعلیٰ بننے پر ڈٹ گئے
یہ خبر لائیک کریں

پشاور – تحریک انصاف میں پھوٹ پڑتی نظر آنے لگی، سابق وزیراعلیٰ پختونخواہ پرویز خٹک کئی اراکین صوبائی اسمبلی کو لے کر الگ میٹنگ کرنے لگے۔ کہتے ہیں وزارت اعلیٰ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں نمبر گیمز پوری کر سکتے ہیں، نمبر گیمز پوری ہونے کی صورت میں مجھے وزیرِاعلیٰ بنایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ بنانے کے لئے کئی نو منتخب اراکین اسمبلی بھی متحرک ہو گئے ہیں اس سلسلے میں پرویز خٹک کی صدار ت میں ایک اجلاس بھی ہوا ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کو وزیراعلیٰ کے پی کے بنانے پر اتفاق کر لیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *