نوازشریف کا علاج وہی ڈاکٹر کرسکتے ہیں جنہوں نے دل کا بائی پاس کیا، پمز ڈاکٹرز کا مشورہ

اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پمز میں داخل سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ ان کا علاج وہی ڈاکٹر کر سکتے ہیں جنہوں نے ان کے دل کا بائی پاس آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کی میڈیکل ہسٹری نہ ہونے کی وجہ سے علاج لندن میں ہی بہتر ہو سکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گذشتہ رات اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نوازشریف کے خون کی روانی میں مسئلہ آیا تھا جس سے انہیں بازو اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جبکہ ان کی ای سی جی بھی ٹھیک نہیں آئی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پمز منتقل کر دیا گیا

وازشریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتان منتقل کیا گیا۔ جہاں پرائیویٹ کمروں کی وارڈکے فلور کو نوازشریف کے لئے مختص کر دیا گیا ۔ نوازشریف کی ہسپتال آمد کے بعد پمز کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن اکٹھے ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.