بھارتی وزیراعظم مودی کا عمران خان کو فون، جیتنے پر مبارک دی

اسلام آباد – بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چئیرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے مقوقع اگلے وزیراعظم عمران خان کو فون، الیکشن جیتنے پر مبارک دی اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے دور کے آغاز کا عزم ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عمران خان سے فون پر بات کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نریندری مودی اور عمران خان نےدونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر زور دیا اور تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات میں جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ بابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے کی بات کی تھی۔

میرے بچوں کا باپ پاکستان کا اگلا وزیراعظم، جمائمہ خان کا ٹویٹ

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.