پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کی پیشکش

اسلام آباد – پنجاب میں حکومت سازی کے لئے رسہ کشی جاری، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان وزارتوں کی بندربانٹ کا فارمولا پیش کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دینے کا اشارہ دے دیا گیا۔

ادھر پرویز الٰہی نے پہلے ہی قومی اسمبلی سے زیادہ صوبائی اسمبلی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اردہ ظاہر کر دیا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پرویز الہیٰ کی صورت میں پنجاب اسمبلی کو ایک تجربہ کار سپیکر میسر آجائے گا۔

گذشتہ روز چوہدری برادران کی سربراہی میں ق لیگ کے وفد نے بنی گالہ میں عمران خان سے اہم ملاقات کی جس میں پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مذکرات ہوئے۔ مسلم لیگ ق نے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.