وفاق میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی، بلوچستان عوامی پارٹی کا غیر مشروط حمایت کا اعلان

اسلام آباد – وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریک انصاف نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ بلوچستان عوام پارٹی کے وفد نے جام کمال کی سربراہی میں  بنی گالہ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور وفاق میں پی ٹی آئی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جام کمال کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی تحریکِ انصاف کے ساتھ تعاون کیا تھا، اب بھی وفاق میں ہمارے چاروں رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔تحریک انصاف نے بھی بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے جام کمال کی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان حمایت کا یقین دلایا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے اچھا پیغام لے کر بلوچستان جارہے ہیں اور پی ٹی آئی اور بی اے پی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے ترقی کے سفر میں آگے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.