نوازشریف کہیں نہیں جائیں گے، علاج پاکستان میں ہی ہو گا: وزیر داخلہ پنجاب

ویب ڈیسک – پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز کی رپورٹس تسلی بخش ہیں علاج کے لئے لندن نہیں بھیجا جا سکتا، نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے نوازشریف کے ملک سے باہر جانے کو خارج ازمکان قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہترہے، انہیں حفظ ماتقدم کے طورپرذاتی معالج کے کہنے پرلایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے اور یہاں تمام سہولیات موجود ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو لندن سے نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری منگوا لی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پمز میں داخل سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ ان کا علاج وہی ڈاکٹر کر سکتے ہیں جنہوں نے ان کے دل کا بائی پاس آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کی میڈیکل ہسٹری نہ ہونے کی وجہ سے علاج لندن میں ہی بہتر ہو سکتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.