آزاد پنچھیوں کی آمد، تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے فیورٹ
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – آزاد پنچھیوں کی تحریک انصاف کی چھتری پر دھڑا دھڑ آمد نے وفاق اور حکومت سازی کے لئے پوزیشن مستحکم کر دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے نمبر گیم پوری ہونے کا دعوٰی بھی سامنے آگیا ہے۔

آج کے دن مزید کوئی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے آزاد امیدواران نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں عاصم نذیر این اے 101 چک جھمرہ سے کامیاب ہوئے تھے، تیمور لالی، تیمور بھٹی، علمدار قریشی اور خرم لغاری شامل ہیں۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 123 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ ق کی 8 اور 21 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ اب تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 152 تک جاپہنچی ہے جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے انہیں 148 ارکان کی حمایت درکار ہیں۔

دوسری جانب کے پی کے اور پنجاب میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تا حال وزیر اعلیٰ کے نام ظاہر نہیں کیے۔ امید کی جا رہی ہے کہ کے پی کے سے عاطف خان اور پنجاب سے علیم خان کو وزارت اعلیٰ کا منصب ملے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *