سپریم کورٹ نے سابق جرنیلوں پر ہاتھ ڈال دیا، بیرون ملک ملازمتوں کو ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک -سپریم کورٹ کا بڑا قدم،  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2  سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ جنرل شجاع پاشا ریٹائرمنٹ کے چند دن بعد ہی بیرون ملک ملازمت کے لئے چلے گئے،اتنے بڑے اور اہم ادارے کے سربراہ یوں چلے جاتے ہیں، کیا قانون میں اس کی کوئی ممانعت نہیں؟، راحیل شریف بھی اسی طرح بیرون ملک ملازمت کے لئے چلے گئے۔

چیف جسٹس کی جانب سے سابق جرنیلوں کے احتساب کا آغاز ملکی تاریخ کا شاید سب سے انوکھا اور مشکل ترین کام ہو گا۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی بڑے کو سزا نہیں ہوئی۔ سابق آرمی چیف جنرل مشرف جو کہ کئی مقدمات مین مطلوب ہیں اس وقت بیرون ملک بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس  نے اہم سرکاری عہدوں پر بیٹھے دہری شہریت والے افسران کی فہرست بھی طلب کر لی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.