عمران خان اور چودھری نثار میں بیک ڈور رابطے شروع

ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف اور مستقبل کے وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چودھری نثار کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان چودھری نثار میں اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے چودھری نثار سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ہے جس کا انہیں مثبت جواب ملا ہے۔

چودھری نثار اور عمران خان کی دوستی برسوں پرانی ہے۔ لیکن نثار کی مسلم لیگ ن سے وابستگی نے دونوں دوستوں کو اکثر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مجبور کر دیا تھا۔ چودھری نثار حالیہ انتخابات میں 4 میں سے 3 حلقوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے شکست کھا چکے ہیں وہ صرف ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اپنے پارٹی رہنما نوازشریف سے اختلافات کی بنا پر چودھری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے تھے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.