نااہلیوں کا موسم پھر شروع، ن لیگی رہنما طلال چوہدری 5 سال کیلئے سیاست سے باہر

اسلام آباد – الیکشن ختم ہوتے ہی عدالتوں نے ایک بار پھر سے پوری قوت کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے اور توہین عدالت کا اہم کیس نمٹاتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری کو 5 سال کے نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری پر مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف کی نااہلی کے بعد ایک ریلی کے دوران عدلیہ کے بارے مین تضحیک آمیز الفاظ کہنے کا الزام تھا۔ عدالت نے طلال چوہدری کے خلاف کیس کا فیصلہ گزشتہ ماہ جولائی کی 11 تاریخ کو محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق طلال چوہدری کو 5سال کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کئی لیگی رہنما گذشتہ کئی ماہ کے دوران توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے اور انہیں نااہلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

اب تک دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور اب طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب پائے جا چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.