حلف برداری کی تقریب میں شرکت اعزاز، سدھو نے کپتان کی دعوت قبول کر لی

ویب ڈیسک – بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم ھلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سدھو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہو گی۔

نوجوت سدھو نے کہا کہ  عمران خان کا پاکستان کا وزیراعظم بننا خطے میں امن کے لئےامید کی ایک کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح محنت کی اور آج جس مقام پر پہنچے یہ بہت بڑی بات ہے۔

تحریک انصاف نے عمران خان کی حلف برداری تقریب میں سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکر کے علاوہ بھارتی اداکار عامر خان کو بھی مدعو کیا تھا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ یہ تقریب انتہائی سادہ ہو گی اور مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی جائے گی ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.