شرپسندوں نے گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے سکول تباہ کر دیئے
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ملحق گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر اور چلاس میں مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے خواتین کے متعدد اسکولوں کو آگ لگا کر اور بارودی مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گلگت سے 130 کلومیٹر دور واقع چلاس شہر میں رات گئے ہونے والے دھماکوں میں دو گرلز پرائمری اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا ہے۔

ضلع دیامر کے نواحی علاقے داریل میں واقع آرمی پبلک اسکول میں آگ لگائی گئی جس سے تعلیمی ادارہ شدید متاثر ہوا ہے۔

ist

اب تک کی اطلاعات کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے مجموعی طور پر دونوں اضلاع کے مختلف دیہات میں خواتین کے 12 اسکولوں کو تبا ہ کردیا ہے۔

اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے اور دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کے تمام واقعات جمعرات کی شب پیش آئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی اور تشدد کے واقعات تواتر سے ہوئے ہیں۔ چند سال قبل عسکریت پسندوں نے یہاں سے متعدد غیر ملکی سیاحوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل بھی کردیا تھا۔

source

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *