ایوان میں عمران خان کی سپورٹ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں اتفاق ہوگیا
یہ خبر لائیک کریں

مانیٹرنگ ڈیسک – کبھی ہاں کبھی ناں کے بعد آخر کار متحدہ قومی موومنٹ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ کے وفد نے چئیرمین پی ٹی آئی سے اہم ملاقات کی اور کامیاب معاہدے کے بعد عمران خان کی ہمایت کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے کنیونئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر بات ہوئی، پی ٹی آئی نے مردم شماری کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو انتخابات کے حوالے سے شبہات ہیں، کئی حلقے کھولنے کے معاملے پر بھی معاہدہ ہوا ہے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے گفتگو کے دوران کہا کہ متحرہ سے کراچی کے مسائل، بلدیاتی نظام، انتخابات میں دھاندلی اور حلقے کھولنے سے متعلق سمیت تمام اہم امور پر مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔

آج کراچی سے متحدہ کا خصوسی وفد عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے لئے پہنچا تو وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، فیصل سبزواری، شامل تھے۔ جبکہ پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے عارف علوی اور عمران اسماعیل نے اجلاس میں شرکت کی۔

متحدہ اور تحریک انصاف کے درمیان پائے جانے والے معاہدے کا عکس

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *