امریکہ ہماری چھوڑے اپنے قرضوں کی فکر کرے، اسد عمر کا کرارا جواب
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – پاکستان کو دوست ملک چین کی جانب سے قرض دیئے جانے پر امریکہ کی جانب سے غیر ضروری شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ نے اعتراض کیا کہ پاکستان چینی قرضے سے اپنا دوسرا قرض نہیں اتار سکتا۔

امریکہ کی اس بلاوجہ تنقید پر پاکستان کے متوقعہ وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکہ کو کڑا سا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے قرضوں کی بجائے خود چین سے لئے اپنے قرضوں کی فکر کرے۔ دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ اس وقت چین کے ارب ڈالر قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ اگر چین امریکہ سے اپنا قرض واپس مانگ لے تو امکان ہے کہ امریکہ چند ہی روز میں دیوالیہ ہو جائے گا۔

اسد عمر نے  بین الااقوامی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اعداد شمار کے مطابق اس وقت امریکا، چین کا لگ بھگ 1200 ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ امریکا نے چاپان سے بھی 1000 ارب ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ 13 ماہ میں چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے برابر قرض دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہمیں معاملات چلانے کے لئے کم ازکم 12 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہو گی جن کا بندوبست ہمیں صرف 6 ہفتے کے اندر کرنا ہوگا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ یہ 12 ڈالر کے لئے پاکستان کی آنے والی حکومت آئی ایم ایف، بانڈز اور دوست ممالک سے رجوع کر سکتا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *