این اے 131: لاہور ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی اور عمران خان کی جیت کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم

ویب ڈیسک – انتخابات 2018 میں دھاندلی کا شور ہر طرف سے شدت سے اٹھا، سوائے پاکستان تحریک انصاف کے تمام جماعتوں نے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا۔ ایسا ہی ایک اہم ترین حلقہ قومی اسمبلی 131 تھا جہاں سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقابلہ کر رہے تھے۔ عمران خان نے خواجہ سعد کو چند سو ووٹوں سے شکست دے دی تھی۔

خواجہ سعد نے انتخابی نتائج کو نہ مانتے ہوئے آر او سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی جو منظور ہوئی اور دوبارہ گنتی کے بعد گو کہ خواجہ آصف کے ووٹوں میں کچھ اضافہ ضرور ہوا مگر انتخابی نتیجے میں کوئی فرق نہ آیا۔ خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان دوبارہ گنتی کے عمل میں رکاوٹ ڈالتے رہے لہذا ایک پھر سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

خواجہ سعد نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی جسے آج عدالت نے منظور کرتے ہوئے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹفیکیشن روکنے اور انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *