کوہاٹ : انڈس ہائی وے پر بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 افراد جاں بحق
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – انڈس ہائی پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تیز رفتار کے باعث ایک خوفناک تصادم ہو گیا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سوات سے کراچی آنے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ انتہائی خوفناک تھا۔

امدادی عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو بس کاٹ کر باہر نکالا گیا۔  زخمیوں کو فوری طور پر ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *