معروف ریسلر ’کین‘ امریکی ٹاؤن کے مئیر منتخب
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – ریسلنگ رنگ میں مخالفین کو اٹھا کر زمین پر پٹخنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ’کین‘ نے سیاسی میدان میں بھی مخالفین کو پچھاڑ دیا اور امریکہ کی  ریاست ٹینیسی کے ٹاؤن مئیر کا انتخاب جیت لیا۔

کین جو کہ ریپلیکنز کے امیدوار تھے انہوں نے مئیر کا الیکشن دوتہائی اکثریت سے جیتا۔ کین مشہور ریسلر انڈر ٹیکر کے بھائی بھی ہیں۔

کین امریکی انتخابات جیتنے والی کوئی پہلی مشہور شخصیت نہیں ان سے قبل ہالی وڈ سٹار اور باڈی بلڈر آرنلڈ بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر رہ چکے ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *