ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ سےدلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 31 رنز سے شکست
یہ خبر لائیک کریں

سپورٹس ڈیسک – ایجبسٹن میں کھیلے گئے بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کپتان کے میچ کئے گئے 200 سے زائد رنز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کو 194 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 162 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں 150 اور دوسری اننگر میں نصف سنچری کرنے والے بھارت کپتان ویرات کوہلی بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 1000واں ٹیسٹ میچ تھا جسے انہوں نے جیت کے ساتھ یادگار بنا لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *