تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب، حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سازی کے حوالے ایک اہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں طلب کر لیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ ہفتے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے گذشتہ رات ایک ٹویٹ کے ذریعے عوام کو اس اہم اجلاس کے بارے میں مطلع کیا۔

تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہےتاہم 10 روز گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک کے پی کے اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کی نامزدگی سے لے کر کسی بھی بڑے عہدے کے لئے کسی شخصیت کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا ہے،۔

کل کے اجلاس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ عمران خان بڑے فیصلے کریں گے اور چند بڑے عہدوں کے لئے نام فائنل کر کے ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *