عمران خان کی تقریب حلف برداری، ورلڈ کپ92 کی فاتح ٹیم کو مدعو کیا جائے گا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک- تحریک انصاف نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری کو چار چاند لگانے کا پورا بندوبست کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گو کہ تقریب سادہ ہو گی مگر اس میں 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیا جائے گا۔

جن کرکٹ ستاروں کو کپتان کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا ان میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، رمیز راجہ، عامر سہیل، مشتاق احمد، انضام الحق، سلیم ملک، عاقب جاوید، معین خان اور زاہد فضل جیسے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل یہ بات بھی زیر گردش تھی کہ بھارتی کرکٹر کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سدھو کو بھی مدعو کیا جا رہا ہےلیکن سوائے سدھو کے کسی بھارتی کرکٹر نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق نہیں کی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *