چلاس دہشتگردوں کا نشانہ، جج کی گاڑی پر فائرنگ، سکول جلانے والوں کے خلاف کامیاب آپریشن
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – گلگت بلتستان کا علاقہ دیامر چلاس ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں، سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ، جج معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس سے قبل دیامر اور چلاس کے علاقے میں 12 لڑکیوں کے سکولوں کو جلانے واے دہشتگردوں کا آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس والا بھی شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج ملک عنایت کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی پر آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ سے آرہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ رات ہوئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ کئی مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چلاس اور دیا مر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے 12 سکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد نظرآتش کر دیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا تھا۔

Picture soruce express.pk

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *