13 سال کے طویل عرصے بعد مولانا فضل الرحمن نے منسٹر کالونی چھوڑ دی
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا، کبھی کے دن بڑے تو کبھی کی راتیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا کشمیر کمیٹی کے سابقہ چئیرمین اور جمیعت علماٗ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ، جنہوں نے 13 سال کے طویل عرصے بعد بالاخر منسٹر کالونی کا بنگلہ نمبر 22 خالی کر دیا۔

مولانا فضل الرحمن جو کہ وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ 13 سال اور 3 دورحکومت کے دوران ایک ہی بنگلے میں رہ رہے تھے اس سال انتخابات 2018 میں تمام سیٹوں پر الیکشن ہارنے کیوجہ سے اب سرکاری گھر میں رہنے کے اہل نہیں رہے۔

مولانا فضل الرحمن نے آج اپنا سامان منسٹر کالونی سے نکال لیا اور وہ فی الحال سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس منتقل ہو گئے ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *