تحریک انصاف نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے باضابطہ امیدوار نامزدکر دیا
یہ خبر لائیک کریں

مانیٹرنگ ڈیسک – پی ٹی آئی نے عمران خان کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر وزیراعظم کے لئے نامزد کر دیا۔ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہوئے تحریک انصاف کے ایک اہم اجلاس میں پارٹی کی جانب سے وزیراعظم، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر سمیت اہم عہدوں کے لئے بات چیت ہوئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے ایوان میں 174 اراکین قومی اسمبلی کی عددی برتری کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی نامزدگیاں کی جارہی ہیں۔ اسپیکر کے لئے عارف علوی اورشاہ محمود قریشی کا نام زیرغور ہے۔

 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *