22 سالہ جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہو گیا: عمران خان
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے 50 سے جاری دو جامعتی اقتدار کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی 22 سالہ جدوجہد کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔ میں خود مثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننے کی تلقین کروں گا۔ تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجزسے بھرپور ہے، عوام ہم سے روایتی طرزسیاست وحکومت کی امید نہیں رکھتے، اگر روایتی طرزحکومت اپنایا توعوام ہمیں بھی غضب کا نشانہ بنائیں گے، عوام آپ کا طرزسیاست اور کردار دیکھیں گے اور اس کے مطابق ردعمل دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے بحثیت ٹیم مکمل اتحاد و اتفاق اپنانا ہے، عوام چاہتے ہیں کہ پارلیمان انکے لئے قانون سازی کرے، عوام نے آپ کو پارلیمان میں بھیجا ہے تاکہ آپ نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، عوام آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ آپ انکے لئے پالیسیاں بنائیں، ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی۔

انہوں نے کہا عوام نے آپ کو پارلیمان میں بھیجا ہے تا کہ آپ نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، عوام چاہتے ہیں کہ پارلیمان ان کیلئے قانون سازی کرے، میں فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کے لیے کروں گا، میں آپ سے اسکا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *