جمائما اور غنویٰ بھٹو میں ٹویٹر پر جنگ کے بعد سیزفائر

ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور بھٹو خاندان کی بہو غنویٰ بھٹو میں ٹویٹر لفظی جنگ چھڑ گئے جو کہ بعد میں غنویٰ بھٹو کی جانب سے معافی مانگنے پر ختم ہو گئی۔ یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب غنویٰ بھٹو نے جمائما اور عمران خان کے بچوں کا اسرائیل میں چھٹیاں گزارنے کا دعویٰ کیا۔ جس کے جواب میں جمائما نے ٹویٹ کیا کہ

’’ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی، اور یہ جگہ (اسرائیل نہیں) اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے، بلکہ اس کو عام زبان میں پونچو کہا جاتا ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے‘‘

 

بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر غنویٰ بھٹو نے جوابی ٹویٹ کیا اور اپنی کم علمی اور غلطی پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ سے معافی مانگی جس پر معاملہ رفع دفع ہو گیا۔