انڈونیشیا میں زلزلہ، امام نے نماز نا توڑی، ویڈیو وائرل
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – انڈونیشیا میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا جس سے ملک میں ایک بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ۔ جہاں ہر کوئی زلزلے کے دوران اپنی جان بچانے کو دوڑتا نظر آیا وہی ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک امام مسجد نے زلزلے کے دوران جان کی پرواہ نہ کی اور نماز پڑھاتا رہا۔

یہ ایمان افروز ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کروڑوں لوگوں نے یہ ایمان افروز واقعہ دیکھا۔

 

یاد رہے کہ انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے لومبوک  میں 7 درجے کی شدت سے زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی آفات انتظامیہ کے ترجمان سوٹوپو پروو  نگروہو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔

نگروہو نے کہا ہے کہ لومبوک جزیرے کے شمالی اور مشرقی حصے اور ماتارام شہر زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لومبوک کے مشرقی حصے میں جانی نقصان زیادہ ہوا ہے اور علاقے  بھر میں 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نگروہو نے مزید کہا ہے کہ گیلی کے جزائر سے تقریباً ایک ہزار مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا  گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کثیر تعداد میں صحت کے عملے کو زلزلہ زدہ علاقے   کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور علاقے سے نکالے گئے افراد کی کمبل ، خیمے اور خوراک  جیسی بنیادی ضروریات  کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *