بشریٰ بی بی کی بیٹی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ مہرو حیات کے ساتھ بشریٰ بی بی کی دوست اور کاروباری خاتون فرح خان نے بھی عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات میں تحریک انصاف جوائن کی۔

عمران خان نے دونوں خواتین کی تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور  کہا کہ تحریک انصاف خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔

بشری ٰ بی بی عمران خان کی تیسری اہلیہ ہیں۔ وہ پاکپتن کے مشہور سیاسی گھرانے مانیکا خاندان کی بہو تھیں۔ عمران خان بشریٰ بی بی کے پاس روحانی تعلیم کے لئے جایا کرتے تھے۔ اپنی دوسری اہلیہ ریحام خان سے طلاق کے بعد بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *