مسلم لیگ ن کی طرف سے شہباز شریف وزیراعظم، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – آج ہوئے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا جبکہ شہباز شریف ہی ایوان میں قائد حزب اختلاف کے امیدوار بھی ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی قیادت کے اجلاس میں صوبہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لئے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا گیا۔ جبکہ قومی اسمبلی میں سپیکر پیپلزپارٹی اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اتحادی جماعت ایم ایم اے کو دینے پر اتفاق ہو گیا۔

اجلاس میں 8 اگست کو انتخابات 2018 میں ہوئی دھاندلی کے خلاف ایک بڑے احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *