کپتان کے لئے بڑی مشکل، الیکشن کمیشن نے 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – وزارت اعظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار عمران خان کے لئے ایک بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، این اے 131 کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 53 سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پر خواجہ سعد رفیق کی درخواست کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جب کہ این اے 53 میں ووٹنگ کے دوران کپتان کی ووٹ سب کو دکھانے کی غلطی آڑے آگئی۔

دوسری طرف چئیرمین تحریک انصاف کے این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیابی کے نوٹیفکیشن اس شرط کے ساتھ جاری کئے گئے ہیں کہ اگر ضابطہ اخلاق کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تویہ نوٹیفیکشن بھی کینسل سمجھے جائیں گے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *