شہباز شریف کے داماد علی عمران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، اشتہاری قرار
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – شریف خاندان کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد 56 کمپنی سکینڈل میں احتساب عدالت نے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

شہباز شریف کے داماد علی عمران کو متعدد بار عدالت طلبی پر غیر حاضری کے بعد عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جانے کی درخواست کی گئی تھی جو کہ آج قبول کرتے ہوئے ملزم علی عمران نہ صرف اشتہاری قرار دیا گیا بلکہ انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے واپس بھی لایا جائے گا۔

علی عمران کے خلاف 56 کمپنیز سکینڈل میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے سے کچھ الزامات ہیں جن کی تحقیقات کیلئے نیب نے طلب کر رکھا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *