انتخابات کے دن الیکشن کمشنر کو 3 بار فون کیا، چیف جسٹس RTS کی وجہ سے برہم
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – انتخابات 2018 کے دن RTS  سسٹم کے بیٹھ جانے سے جہاں تمام سیاسی جماعتیں شدید غصے میں نظر آتی ہیں وہیں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی آر ٹی ایس کے بیٹھ جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دن چیف الیکشن کمشنر کو میں نے 3 بار فون کیا لیکن انہوں نے فون سنا ہی نہیں، نہ جانے الیکشن کمیشن کیسے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہا الیکشن کمیشن نے کروڑوںروپیہ لگا کر آر ٹی ایس سسٹم بنایا اور وہ بھی صحیح نہیں چل سکا۔چیف جسٹس آج عدالت میں مخصوص نشست پر پاکستان تحریکِ انصاف کی امیدوار عابدہ راجا کی اپیل کی سماعت کر رہے تھے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *