جو نتیجہ آ گیا وہ حتمی ہے، سپریم کورٹ نے NA 131 کی تیسری مرتبہ گنتی روک دی
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی اور دوبارہ گنتی کو رک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں جو نتیجہ آچکا ہے وہی حتمی ہے۔

این اے 131 میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔ خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد عمران خان کی جیت کو برقرار رکھا تھا۔ جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کی اپیل دائر کی جو کہ منظور کر لی گئی تھی۔ عمران خان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئے جہاں سے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔

عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخابات لڑے اور پانچوں میں کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے فی الحال این اے 131 اور این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک رکھا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *