الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو، متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ
یہ خبر لائیک کریں

اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر ڈالا۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاجی مظاہرہ پرامن طریقے سے منتشر ہو گیا۔

اپوزیشن کے مظاہرے میں کسی بھی جماعت کے بڑے نام نے شرکت نہ کی۔ صرف شہباز شریف، بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی احتجاجی مظاہرے سے غیر حاضر رہے۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتجاج میں کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ جمہوریت کے لئے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ عوام کے حقوق بچانا جانتے ہیں، انتخابات کے نتیجے میں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے اور پارلیمنٹ میں جاکر سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال نے کہا کہ دوبارہ کاونٹنگ ہمارا بنیادی حق ہے، جسے ہم سے دور کیا جا رہا ہے، ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ پر حکومت میں آ رہے ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *