سوات سے تعلق رکھنے والے محمود خان وزیراعلیٰ پختونخواہ نامزد
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – جس فیصلے کا تھا انتظار وہ ہو گیا، تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے نام کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک، عاطف خان دونوں سے لسٹ سے باہر سوات سے نو منتخب ایم پی اے محمود خان وزیراعلی نامزد کر دیئے گئے۔

وزیر اعلیٰ کیلئے محمود خان کا نام پرویز خٹک نے دیا تھا، محمود خان دوسری بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ محمود خان خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر کھیل و ثقافت رہے۔

2013ء کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرِ داخلہ رہے۔ 2013ء سے 2015ء تک صوبائی وزیر ایریگیشن رہے۔ 2013ء سے 2018ء تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثقافت، سیاحت اور یوتھ افیر بھی رہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *