اپوزیشن اتحاد میں دراڑ، پیپلزپارٹی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے سکتی: بلاول
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – الیکشن 2018 کے بعد بنے اپوزیشن کے اتحاد میں پہلی دراڑ پڑ گئی، پیپلزپارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔

 پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں اور انہیں ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی سے روکیں۔ 

یاد رہے کہ 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہوئے مظاہرے میں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج پر شدید تنقید کی تھی اور 14 اگست کو یوم آزادی منانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *