اسمبلی کا اجلاس 13، عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک -صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا، تمام نو منتخب نمائندگان 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے جبکہ متوقع وزیراعظم عمران خان 18 اگست حلف لیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 اگست کو طلب کیا جانے والا اجلاس آئندہ چار روز تک جاری رہے گا، 15  اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ 16 اگست  کو وزیراعظم کے لئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ طے کیا جائے گا۔ 

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈکپ 92 کی فاتح ٹیم کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت سے کپل دیو اور سنیل گواسکر کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان پنجاب ہاؤس نہیں بلکہ منسٹر انکلیو میں ہی رہیں گے اور وہاں کی مرمت کا سارا کام عمران خان اپنے ذاتی خرچے پر کروائیں گے۔ 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *