گواسکر، کپل دیو اور سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری 18 اگست کو ہو رہی ہے اس دن کو خاص بنانے کے لئے تحریک انصاف نے جہاں 92 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کو مدعو کیا وہیں پڑوسی ملک بھارت کے تین لیجنڈ کرکٹرز کو اس شاندار تقریب میں مدعو کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سنیٹر فیصل جاوید نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ کپتان کے تین پرانے دوستوں سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سدھو کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا، تمام نو منتخب نمائندگان 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے جبکہ متوقع وزیراعظم عمران خان 18 اگست حلف لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 اگست کو طلب کیا جانے والا اجلاس آئندہ چار روز تک جاری رہے گا، 15  اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ 16 اگست  کو وزیراعظم کے لئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ طے کیا جائے گا۔

اسمبلی کا اجلاس 13، عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *