گلگت میں دہشتگردوں کاحملہ، 3 پولیس اہکار شہید، 2 حملہ آور جہنم واصل
یہ خبر لائیک کریں

گلگت – پاکستان کے سیاحی مقام گلگت بلتستان پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں نے ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور دہشتگرد بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کارہ نالہ کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کی چوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان کا علاقہ گذشتہ چند دنوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے چند روز قبل بھی گلگت کے علاقوں دیامر اور چلاس میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے 12 سکولوں کو آگ لگا دی تھی۔ سکولوں کو برباد کرنے والے دہشت گرد بعد ازاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *