نوسرباز نقلی نوٹ دے کر اصلی دنبہ لے گئے، ننھا بیوپاری رو رو ہلکان
یہ خبر لائیک کریں

پشاور – پشاور کی بکرا منڈی میں خریداروں کے ساتھ نوسر باز بھی سرگرم ہو گئے، ایک بیوپاری سے 28 ہزار کو دنبہ خریدا اور اسے نقلی نوٹ تھما کر چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی بکرا منڈی میں ایک بیوپاری لڑکے سے نوسربازوں نے 28 ہزار روپے میں دنبہ خریدا ان نوسربازوں کے جانے کے بعد لڑکے کو پتہ چلا کہ اسے جو نوٹ دیئے گئے ہیں وہ نقلی ہیں۔

بیچارہ لڑکا رو رہ کے ہلکان ہو گیا۔ پولیس اور انتظامیہ نوسربازوں کی تلاش میں سرگرم ہوگئی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *