منظور پشتین کو کارگل کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کے مزار میں جانے سے روک دیا گیا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – منظور پشتین جو کہ آج کل کافی متنازعہ شخصیت ہیں اور پاکستان کی فوج اور ریاست کے بارے میں کھلم کھلا مخالفت کرتے دنیا بھر کے ہر فورم پر نظر آتے ہیں انہیں آج پختنخواہ کے شہر صوابی میں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

منظور پشتین یوں تو پاک فوج کو برا بھلا کہنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے آج کارگل کی جنگ میں شہید ہوئے کرنل شیر خان شہید کے مزار پر اپنے حواریوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر نے انہیں مزار میں داخل ہونے سے روک دیا۔

انور شیر نے کہا کہ میں تمھاری ویڈیو فیس بک پر دیکھ چکا ہوں۔تم پاک فوج اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہو۔  یاد رہے کہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی ملک دشمنی کا یہ عالم ہے کہ وہ پاکستان بھر میں ہونے والے اپنے جلسوں میں نہ صرف پاکستان اور پاکستان کی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں بلکہ جلسے میں پاکستانکا جھنڈا تک لانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *