کرکٹر جنید خان بیٹے کے باپ بن گئے
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – پاکستان کے بائیں ہاتھ سے تیز باؤلنگ کرنے والے باؤلر جنید خان کو اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ جنید خان نے اپنے اوفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

جنید خان نے ٹویٹ کیا کہ آج میری زندگی کا ایک خوشگوار دن ہے، کیونکہ آج میرے گھر ایک نئے ممبر کی آمد ہوئی ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جنید نے اپنے بیٹے کا نام محمد آیان خان رکھا ہے۔ یاد رہے کہ 2016 میں جنید خان کا ایک بچہ وفات پا گیا تھا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *