95 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ، پاکستان کا امیرترین شخص میاں منشا نیب میں طلب
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ساتھی اور پاکستان کے امیر ترین شخص میاں محمد منشا بھی نیب کے راڈار میں آگئے، پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون پر 95 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور نیب نے انہیں 17 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

میاں محمد منشا جو کہ ایم سی بی بنک، نشاط گروپ،  ڈی جی خان سیمنٹ، آدم جی انشورنس اور نشاط پاور اور کئی دوسرے کاروبار کے مالک ہیں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر 95 کروڑ ڈالر پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔

واضح رہےکہ میاں منشا کے خلاف  پاکستان ورکر پارٹی کے چیئرمین فاروق سلہریا نے نیب میں درخواست دی ہے اور ان منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *