جہانگیر ترین کے لاہور میں ڈیرے، پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پرویز الہیٰ سے ملاقات
یہ خبر لائیک کریں

لاہور – تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین نے وفاق میں اہم ترین جوڑ توڑ اور حکومت بنانے کے لئے نمبر گیم پوری ہونے کے بعد لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔اس سلسلے میں آج انہوں نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔

مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے متوقع وزیراعلیٰ پنجاب عبدالعلیم خان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی کے لئے اہم مشاورت ہوئی اور سیاسی جوڑ توڑ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ چوہدری پرویز الہیٰ ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ تحریک انصاف نے انہیں پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *